22 جون 2012 - 19:30

آج 3 شعبان المعظم1433 ہجری قمری آسمان امامت و ولایت کے تیسرے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام حسین (ع) کا یوم ولادت با سعادت ہے۔

ابنا: حضرت امام حسین (ع) کی زندگی کا چھ (6) سالہ بہترین دور پیغمبر اسلام (ص) کی سرپرستی اور قربت میں گذرا، حضرت امام حسین (ع) کی تربیت معدن کمالات و فضائل اور عرفان و اخلاق کے گھرانے میں ھوئی۔ حضرت علی (ع) جیسے والد بزرگوار اور حضرت فاطمہ زھرا (س) جیسی والدۂ ماجدہ نے کہ جنکی تربیت رسول خدا (ص) نے فرمائی آپ کو عالیترین فضائل اور حقائق الہی سے آشنا کیا۔ حضرت امام حسین (ع) نے مختلف میدانوں میں جہاں اسلام کو خطرہ درپیش ھوتا سرگرمی کے ساتھ شرکت کی، آپ ہمیشہ مختلف مسائل من جملہ اعتقادی، فکری اور سیاسی موضوعات پر تعلیمی نشستوں کے انعقاد اور بحث و مباحثہ کے ذریعے رسول خدا (ص) کی گرانبہا میراث کے محافظ رہے۔ سن 50 ھجری قمری میں آپ نے اپنے برادر بزرگوار حضرت امام حسن (ع) کی شھادت کے بعد براہ راست مسلمانوں کی ہدایت اور امامت کی ذمہ داری سنبھالی-اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت امام حسین (ع) کی ولادت کے دن کو یوم پاسدار یعنی روز محافظ کا نام دیا گیا کیونکہ ایران میں اسلامی انقلاب کے محافظین نے اپنے مقاصد کی راہ میں حضرت امام حسین (ع) کی شجاعت و دلیری اور مستقل مزاجی کی پیروی کرتے ھوۓ اسلام اور اسلامی انقلاب کےنصب العین کی حفاظت اور اسی طرح ایران کی ارضی سالمیت کے لیۓ شان و شوکت کے ساتھ خوبصورت مناظر پیش کیۓ جس کے نتیجے میں دنیا کے حریت پسند اور ایماندار جوانوں کے لیۓ نمونہ عمل بن گئے۔......./169